19 جنوری، 2017، 9:48 PM

شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل کے تجربے کا اعلان

شمالی کوریا کا  بیلسٹک میزائل کے تجربے کا اعلان

شمالی کوریا نے نئی امریکی انتظامیہ کو پیغام دینے کے لئے ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کے موقع پر میزائل تجربے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا نے نئی امریکی انتظامیہ کو پیغام دینے کے لئے ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کے موقع پر میزائل تجربے کا اعلان کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے تاہم اس موقع پر شمالی کوریا نے بھی نئی امریکی انتظامیہ کو واضح پیغام دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ کل بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا جائے گا ذرائع کے مطابقشمالی کوریا نے 2 نئے میزائل موبائل لانچ پر نصب کردیئے گئے ہیں جن کا کل باقاعدہ تجربہ کیا جائے گا جب کہ کل ہی میزائل تجربے کا مقصد امریکہ کی نئی آنے والی حکومت کو پیغام دینا ہے۔اطلاعات کے مطابق نیا میزائل سسٹم جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور اس کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں وہی انجن استعمال کیا گیا ہے جو گزشتہ سال اپریل میں کئے گئے میزائل تجربے میں استعمال کیا گیا تھا۔

News ID 1869845

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha